انٹرٹینمنٹ

فلم اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،اسپتال میں داخل

دبئی: فلم اسٹار میرا کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا۔

اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔

میرا دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن شام تک ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close