اسلام آباد
دھرنوں اور تشدد کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے
ترقی پسند عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہےوزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ میں میڈیا کو 10 لاکھ کرسیاں دکھائیں ترقی پسند عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور دھرنوں اور تشدد کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی والا لال حویلی کا رہا اور نہ ہی بنہ گالا کا رہا ۔ لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں ۔