سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی پاداش میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ پابندیاں سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے تناظر میں ہی عائد کی جارہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے۔
امریکا گزشتہ برس جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد پہلے ہی ایران پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔یہ بھی واضح نہیں کہ نئی پابندیوں میں کن ایرانی کمپنیوں اور شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام اب تک امریکی صدر نے براہ راست ایران پر نہیں لگایا ہے تاہم امریکی انتظامیہ کے متعدد اہلکار ایران کو اس میں ملوث کررہے ہیں جبکہ ایران اس الزام کی سختی سے تردید کررہا ہے۔
سعودی عرب نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی تنصیبات پر حملے یمن سے نہیں کہیں اور سے ہوئے ہیں جن میں ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے