انٹرٹینمنٹ

عریاں کردار ذہنی اذیت کا باعث بنا

ہولی وڈ کی اداکارہ میگن فاکس نے اعتراف کیا ہے کہ عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوئیں۔

ہولی وڈ اداکارہ 33 سالہ میگن فاکس کو عام طور پر بولڈ کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے

ہولی وڈ سائنس فکشن فلم ’ٹرانسفارمر‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہنے شیا لابوف کی کلاس فیلو اور محبوبا کا کردار ادا کیا تھا لیکن وہ فلم میں بولڈ روپ میں دیکھی گئیں۔

میگن فاکس نے 2001 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اپنی تیسری فلم ’کنفیشنز آف ٹین ایج ڈرامہ کوئین‘ سے شہرت ملی، تاہم وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی چوتھی فلم ’ٹرانسفارمرز‘ سے فلم سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

فلم میں میگن فاکس پہلی مرتبہ انتہائی عریاں اور خطرناک کردار میں دکھائیں دیں اور اسی فلم نے شاندار کامیابی بھی حاصل کی۔

’جینیفرز باڈیز‘ کو 18 ستمبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم کی ریلیز کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد میگن فاکس نے فلم کی لکھاری ڈیابلو کوڈے کے ساتھ مل کر فلم سے جڑے واقعات سے پردہ اٹھایا۔

شوبز ویب سائٹ ای آن لائن کے سامنے اداکارہ میگن فاکس نے اعتراف کیا کہ اس فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئیں۔

فلم میں انہوں نے ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک واقعے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ کئی افراد سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے بہانے قریب آکر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور کچھ افراد کو قتل بھی کردیتی ہیں۔

میگن فاکس نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ایسے کردار کو نبھانے کے بعد شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ گھر سے باہر گئیں اور لوگوں نے انہیں دیکھا تو وہ ان پر شدید تنقید کریں گے۔

میگن فاکس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’جینیفرز باڈی‘ کے بعد تمام فلم پروڈیوسرز نے انہیں صرف عریاں اور فحش کرداروں کی پیش کش کی اور ایسے کردار ان کے لیے مزید ذہنی اذیت کا باعث بنے۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایک دہائی قبل فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کے بعد پہنچنے والی ذہنی اذیت کو بیان نہیں کرسکتیں

میگن فاکس کا کہنا تھا کہ انہیں کافی عرصے تک ایسا محسوس ہوتا رہا کہ ان کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں جان بوجھ کر فحش کردار دیے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب 2 سال قبل دنیا میں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوئی تو انہوں نے سب کو کہا کہ ایک طرح سے ان کا بھی جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ کسی پر اس کا الزام عائد نہیں کریں گی

اداکارہ میگن فاکس اور فلم لکھاری ڈیابلو کوڈے کی جانب سے فلم ’جینیفرز باڈی‘ کی ریلیز کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ایک ساتھ فلم پر بات کرنے کو فلم کے سیکوئل سے جوڑا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close