اسلام آباد

اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو تسلیم کریں گے

پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو تسلیم کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں، یہ سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا جبکہ ٹی او آرز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ لوگ دیکھنا چاہیں گے ک عدالت وہی پیمانہ نواز شریف کیلئے استعمال کرے گی جو یوسف رضا گیلانی کیلئے ہوا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close