کھیل و ثقافت

محمد آصف میانمار ورلڈ ریڈ بال اسنوکر میں ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر

میانمار: پاکستانی کیوئیسٹ نے میانمار میں ورلڈ ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کے کیوئیسٹ محمد آصف میانمار میں ورلڈ ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے محمد آصف ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر ہیں، محمد آصف نے سیمی فائنل میں میزبان کھلاڑی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ چار فریمز سے شکست دی، فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 6 ستمبر کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close