سندھ

ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثات پرسیاست نہیں کرنا چاہتا تاہم وزیرریلوے کو ٹرینحادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حادثات پرسیاست نہیں کرناچاہتا لیکن حادثے کی تحقیقات ضرورہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزاملنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے، مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کوجواب نہ دیا جائے جب کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ایمرجنسی سینٹر کے قیام پرتوجہ مرکوز کرے گی۔ پی پی چیرمین نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے امداد کی سفارش بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close