دنیا
فرانس کے سابق صدر جیک شیراک انتقال کرگئے
فرانس کے سابق صدر جیک شیراک انتقال کرگئے۔
فرانس کے مسلسل بارہ سال صدر رہنے والے جیک شیراک 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ 7 مئی 1995 کو پہلی بار الیکشن جیت کر صدر منتخب ہوئے تھے۔ بعد از آں وہ 2007 تک فرانس کے صدر رہے۔ جیک شیراک کا سیاسی کیریئر بہت طویل تھا، وہ اٹھارہ سال پیرس کے میئر رہے ،آٹھ سال وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے اور 1974 سے 1988 کے درمیان دو بار وزیراعظم بنے۔ وہ اپنے پیش رو فرانکوئس متراں کے بعد طویل ترین دور تک فرانس کے صدر رہے۔
انہوں نے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی مخالفت کرکے صدر بش کو ناراض کردیا تھا تاہم وہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹے تھے۔