انٹرٹینمنٹ

قندیل بلوچ کیس کا فیصلہ مفتی قوی بری

 ملتان: عدالت نے اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

کیس کے دیگر ملزمان مفتی عبدالقوی سمیت قندیل کے بھائی اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور محمد ظفر حسین کو بری کردیا گیا۔

کیس کے تفصیلی فیصلے کے مطابق استغاثہ یہ بات ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ملزم نے اپنی بہن فوزیہ امین عرف قندیل بلوچ کا قتل ارادتاً کیا تھا چنانچہ اسے جان بوجھ کر قتل کا مجرم ٹھہرایا جاتا ہے۔

فیصلے کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو ملتان کی سینٹرل جیل بھیجا جائے گا۔ تاہم فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں بھی دائر کی جاسکتی ہے۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد مفتی قوی کے سپورٹرز نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close