دنیا

عمران خان کی تقریر سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار دھمکیوں پر اتر آئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی پُرتاثیر اور مدلل تقریر سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار گیدڑ بھبکیوں پر اتر آئی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر عالمی سطح پر سراہے جانے کے بعد سے بھارتی وزرا حواس باختہ ہوگئے ہیں۔  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انڈین نیوی کی دوسری ’اسکارپین کلاس سب میرین ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج جدید ٹیکنالوجی اور سبک رفتار اسلحے سے لیس ہیں جو پاکستان کو جواب دینے کے لیے کافی ہیں۔

جارحیت پسند بھارت کے وزیر دفاع وزیراعظم عمران خان کی دلیلوں اور حقائق پر مبنی تقریر کا جواب دینے سے قاصر نظر آئے اور پوری تقریب میں جنگ و جدل کی بات کرتے رہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی تقریر مودی سرکار کے وزرا کے حواسوں پر چھائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ عالمی قوتوں کے سامنے رکھا اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کی تقریر کی حمایت میں جنرل اسمبلی کے شرکاء تالیاں اور ڈیسک بجاتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جشن

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close