دنیا

سعودی عرب میں کاروبار کی خواہش رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر

جدہ: سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ کاروبار کی اجازت دے دی۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جدہ کے قصر الاسلام میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت اور سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجویز منظور کر لی گئی۔

کابینہ نے میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ 19 شعبوں میں غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ ضوابط پر پورا اترنے والے غیر ملکی مطبوعہ مواد کے علاوہ طباعت سے پہلے کی خدمات فراہم کرسکتے ہیں، لائبریریاں قائم کرسکتے ہیں، رسم الخط ، پینٹنگ، فوٹو گرافی، مختصر فلمیں، ڈاکومنٹریز، مختلف ٹی وی چینلز کے لیے صحافتی مواد ،سنیما، تھیٹر، اسٹوڈیو خدمات، ڈسٹری بیوشن، سوشل میڈیا سے وابستہ مواد ،میڈیا سے متعلق مشورے اور اس شعبے سے متعلق دیگر کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔

کابینہ نے واضح کیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) جلد اس حوالے سے تفصیلی ضوابط کا اعلان کرے گی۔

پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close