Featuredکھیل و ثقافت

ایران میں خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم جانے کی اجازت مل گی

تہران :  فیفا نے گزشتہ ماہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو غیر مشروط طور پر اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے۔

ایران نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی دھمکی کے زیر اثر 40 برس بعد خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی۔

فیفا نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے خواتین سے متعلق مثبت فیصلہ نہیں کیا تو ایران کو فیفا سے باہر کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لڑکی نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے لڑکوں والا لباس زیب تن کیا لیکن ان کی شناخت ظاہر ہوگئی۔ بعدازاں گرفتاری کے ڈر سے لڑکی نے خود سوز کرلی تھی۔

ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا

میڈیا کے مطابق 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ایران اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے مابین آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس ضمن میں بتایا گیا حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی ساری ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ مقامی فٹ بال جرنلسٹ نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 500 خواتین نے ٹکٹ خرید چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close