انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر

کراچی: 

تمغہ امتیاز کی حامل معروف اداکارہ مہوش حیات کو لڑکیوں کے حقوق کی خیر سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میں بہت ہی اہم خبر آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے لئے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا ہے۔

مہوش حیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی کیوں کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مشن میں ان کا ساتھ دیں چونکہ اگر لڑکیوں کو اُن کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

ایٹم بم بنانا حرام مطلق ہے، ایران اس کو بنانے اور رکھنے کے لئے سرمایہ نہیں لگاسکتا ، رہبرانقلاب اسلامی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close