سندھ

شرمیلا فاروقی کاسڑک پرغیراخلاقی فعل

کراچی میں معروف ٹی وی پروڈیوسر شہزاد خلیل کے نام سے منسوب سڑک کو سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا ،جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

28 نومبر 1991 کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ممتاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی دوسری برسی کے موقع پر بلدیہ شرقی کراچی نے پی ٹی وی مرکز سے متصل سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا تھا۔

گزشتہ دِنوں سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اس سڑک کی استر کاری کرائی اور خاموشی سے نام تبدیل کرکے’فاروقی ایونیو‘ رکھ دیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کا پرانا نام بحال کیا جائے۔

سینئر صحافی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بھی اسے غیر اخلاقی فعل قرار دیاہے۔ادبی اور سماجی حلقوں نے بھی شرمیلا فاروقی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سڑک کو دوبارہ شہزاد خلیل کے نام سے منسوب کیا جائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close