دنیا

دنیا کی کوئی طاقت چین سے تائیوان کے الحاق کو نہیں روک سکتی، چینی وزیردفاع

بیجنگ: 

چینی وزیر دفاع وے فینگ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت چین اور تائیوان کا دوبارہ الحاق نہیں روک سکتی۔

ایک انٹرویو میں چین کے وزیردفاع وے فینگ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ ہمیشہ سے چین کے وسیع تر قومی مفاد میں رہا ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت چین اور تائیوان کو دوبارہ الحاق سے نہیں روک سکتی ہے جب کہ چین دنیا میں واحد اہم ملک ہے جس کا دوبارہ مکمل الحاق ہونا ابھی باقی ہے۔

چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین کے مکمل اتحاد کے لیے تائیوان کا مسئلہ حل کرنا وقت کی ضرورت ہے جو نہ صرف چین کا قومی مفاد میں ہے بلکہ عوام کی خواہش بھی ہے جس کی سمت بھی درست ہے۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ تائیوان بیجنگ کا ایک صوبہ ہے جو اس سے علیحدہ ہوگیا تھا جسے ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے واپس حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے تائیوان میں اگلے سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل دونوں ملکوں میں تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کُرد ملیشیا شمالی شام کا سرحدی علاقہ خالی کرنے پر رضا مند

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close