دنیا

امریکا میں من چلے نے 910 پونڈ وزنی پمپکن سے کشتی بنالی

کلیولینڈ: 

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں 910 پونڈ وزنی پمپکن اُگایا اور اپنی اس کامیابی کی خوشی منانے کے لیے اسی پمپکن کو کشتی میں تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ پمپکن ایک سبزی ہے جو لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ ویسے تو اس کا آبائی وطن میکسیکو ہے لیکن یہ امریکا میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور اس سے کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ اپنی بڑی جسامت اور سخت چھلکے کی وجہ سے پمپکن کو اندر سے کھوکھلا کرکے ہالووین تہوار پر بھوتوں جیسے ماسک، لالٹین اور شو پیس بنائے جاتے ہیں۔

اسی مناسبت سے امریکا میں بڑے پمپکن اُگانے کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں جن میں جیتنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے۔

کلیولینڈ کاؤنٹی کے ایک کسان جسٹن اونبائی نے ہالووین تہوار پر سجانے کےلیے اپنے کھیت میں 910 پونڈ وزنی پمپکن اُگایا اور اپنی کامیابی دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ اس نے پمپکن کو اندر سے کھوکھلا کرکے ایک گول کشتی بنا لی جسے ’’کایاک‘‘ کہتے ہیں۔

پھر وہ اپنی ’’پمپکن کایاک‘‘ لے کر تالاب میں اتر گیا اور اسے اِدھر سے اُدھر تیرانے لگا۔ جسٹن کی بیوی کرسٹن اونبائی نے یہ سارا منظر اپنے موبائل کیمرے میں قید کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرا دی۔ بعد میں سی این این سمیت مختلف چینلوں نے یہی ویڈیو اپنی ویب سائٹس اور یو ٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردی۔

24 برس بعد ’کنے کنے جاناں بلو دے گھر‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close