انٹرٹینمنٹ

علی ظفر نے میشا کے علاوہ دیگر خواتین کو بھی جنسی ہراساں کیا

لاہور : علی ظفر نے دوسری خواتین کو بھی جنسی ہراساں کیا

صبا حمید میشا کی والدہ علی ظفر کی جانب سے بیٹی کے خلاف دائر کیے گئے ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس میں میشا کی جانب سے بطور گوہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

اداکارہ صبا حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ان کی بیٹی کے علاوہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا۔ یہ دعویٰ لاہور سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے دوران کیا۔

سیشن کورٹ کے جج امجد علی شاہ کے زیر سماعت کیس میں میشا شفیع کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ علی ظفر نے کن کن خواتین کو کو ہراساں کیا لیکن وہ ان کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔

صبا حمید نے نام ظاہر نہ کررنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں ہونے والی خواتین خود اپنے واقعے کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتیں تو وہ کیوں ان کا نام لیں؟

والدہ نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے علی ظفر کے خلاف ہراساں کیے جانے کے بارے میں ٹوئٹ کرنے سے دو ہفتے پہلے قبل انہیں افسوس ناک واقعے سے آگاہ کیا تھا.

صبا حمید نے اعتراف کیا کہ فلم انڈشٹری سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوتے ہیں لیکن وہ منظر عام پر نہیں آتے۔

صبا حمید نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ صبا حمید کے مطابق ان کی بیٹی کے علاوہ دیگر لڑکیاں بھی ہراسگی کا شکار ہوئی ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close