Featuredاسلام آباد

حلوہ مارچ کی صفائی کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’حلوہ مارچ‘ کی بدبو سے تعفن پھیل گیا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں جیسے کہ تحریک انصاف کے رضاکار کرتے تھے۔ حلوہ مارچ کی صفائی کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا


آزادی مارچ کے اسلام آباد میں پڑاؤ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور CDA کو صفائ کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ مولانا فضل الرحمان اور تاجروں کی ہڑتال کا بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فرق نہ پڑا، اسٹاک ایکسچینج تیزی سے آگے بڑھنے لگی ، ایک ماہ میں سٹاک ایکسچینج میں 2124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔


اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاتھا کہ پی ٹی آئ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کر تے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدائیت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close