Featuredدنیا

بھارتی عدالت کا بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع زمین پر انتہا پسند ہندوؤں کا دعویٰ درست قراردیتے ہوئےمندر کی تعمیر کا حکم دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے1992میں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کے کیس میں 27سال بعد تعصبا نہ فیصلہ سناتے ہوئے عین مسجد کی گنبدوں کی جگہ پر رام جنم بھومی اور رام مندر کی تعمیر کا حکم دیتے ہوئے ٹرسٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے

عدالت نے مسلم پرسنل لاء بورڈ اور سنی وقف بورڈ کی طرف سے پیش تمام شواہد کو نظر انداز کر دیا بلکہ متنازع زمین پر ہندئوں کا دعویٰ بھی درست قرار دیا ہے

سپریم کورٹ نے متنازع فیصلہ دیتے ہوئے مسلمانوں کو مسجد تعمیر کے لیے ایودھیا ہی میں متبادل کے طور پر علیحدہ 5 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے بنچ نے مندر مسجد کے کیس متنازع فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسلم فریق کو ایودھیا کے اندر کسی نمایاں مقام پر مسجد کی تعمیر کے لیے ایک متبادل پانچ ایکڑ زمین دی جائے۔

عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کی کھدائی کے نتیجے میں مسجد کے نیچے غیر اسلامی تعمیر کے آثار ملے جنہیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔ جسٹس گوگوئی نے کہا کہ زمین کی ملکیت کا فیصلہ مذہبی عقیدے کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا۔ ملیکت کا فیصلہ صرف قانونی بنیادوں پرکیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق ایودھیا کی بابری مسجد 1528 میں کسی خالی زمین پر نہیں بنائی گئی تھی۔

آثار قدیمہ کے مطابق مسجد کے نیچے کسی مندر کے باقیات تھے اور محکمے نے اس کے ثبوت بھی پیش کیے تھے۔ لیکن آثار قدیمہ نے یہ نہیں کہا تھا کہ بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر اس کے اوپر تعمیرکی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنہ 1949 میں بابری مسجد کے اندر مورتی رکھنا عبادت گاہ کی بے حرمتی کا عمل تھا اور سنہ 1992 میں اسے منہدم کیا جانا قانون کی خلاف ورزی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم نے مختلف ٹویٹس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ ʼاس فیصلے کو کسی کی فتح یا شکست کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بھارتی حزب اختلاف کانگریس نے بھی فیصلے کی ستائش کی ہے

اترپردیش سمیت بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا جشن، انتہا پسند ہندو تنظیموں کے کارکنان خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں، بھارتی مسلمان کا سوگ، ہندو رہنماؤں نے عدالت عظمی کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔

بابری مسجد فیصلے کے بعد بھارت میں فسادات کا خطرہ، ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، مقبوضہ جموں و کشمیر، اتر پردیش اور گووا میں دفعہ 144 نافذ، نئی دہلی اور ممبئی سمیت ملک بھر میں حساس مقامات پر ہزاروں اہلکار تعینات، پولیس گشت کو بھی بڑھا دیا گیا۔امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 40 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ایودھیا سمیت پورے اترپردیش کو سیکورٹی کے حصار میں قید کردیا گیا جس کے تحت تمام دھرماشالے بند کردیے گئے جبکہ غیر مقامی افراد کو شہر سے نکلنے کا حکم دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close