Featuredاسلام آباد
مولانا کی اداروں پرتنقید کے خلاف حکومت کا قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے فضل الرحمان کی آزادی مارچ میں کی گئی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کورکمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کی اداروں پرتنقیدکی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا نےمارچ کےدوران مذہب کارڈ کو استعمال کیا، دھرنےسے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔