Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے سپر 12 مرحلے میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

دبئی: وارنر کا بلا چل گیا، 155 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ وارنر  نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے سپر 12 مرحلے میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

بہتر رن ریٹ کے ساتھ  گروپ 1 میں انگلینڈ پہلی جبکہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close