Featuredدنیا

ہم اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ ہر مسئلے پر بات چیت کے خواہشمند ہیں

تہران : مشرق وسطی کے مسائل کا حل امریکا کے پاس نہیں بلکہ امریکا کی خطے میں موجودگی ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ایرانی صدر نے ایک بار پھر عرب ممالک کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ تہران میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کی جڑ غیروں کی سازشیں ہیں۔ خطے میں اسرائیل کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔

ایران اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے کرنے کا خواہشمند ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام خطے کے ممالک سے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران انصاف اور برابری کی اصولوں پر ہر مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ امید ہے کہ غیروں کو وسائل دینے کے بجائے خطے کے وسائل عوام پر خرچ کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close