Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلوی بلے باز بھی پاکستان پر حاوی

برسبین:ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ شاہینوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا ہے

برسبین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اختتام پر کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنالیے۔

بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی آسٹریلوی بلے باز پاکستان پر حاوی رہے، بیٹنگ میں بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے قومی ٹیم بے بس دکھائی دی

آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ222رنز پر گرگئی، جوبرنز 97رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے موقع ملنے پر سنچری جڑ دی، نسیم شاہ نے وارنر کو آؤٹ کیا لیکن نوبال نے وارنر کو بچایا۔

ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستانی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی تھی، قومی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں صرف 240 رنز پر ہی بنا سکی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close