سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم نے کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کر لی۔
آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کےقانونی ماہرین سےرابطے جاری ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں ورزاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والےوفاقی کابینہ کے زیرو آورکے اجلاس میں صرف وزراء نے شرکت کی جس میں شرکاء نے اس بات کا اتفاق کیا کہ وفاقی کابینہ متفقہ طور پر فوج کے ساتھ ہے۔
ارکان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کامتفقہ فیصلہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹوکےپاس ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ کشمیر، سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر کیا گیا۔
وزراء کی جانب سے اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم نے وفاقی کابینہ دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے، یہ ہنگامی اجلاس اب سے کچھ دیر بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے24میں سے 19اراکین نے سمری پر دستخط کئےتھے، 5کابینہ اراکین بیرون ملک ہونے کے باعث دستخط نہیں کرسکےتھے