Featuredاسلام آباد
وزیراعظم نے فروغ نسیم کے استعفیٰ کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر استعفیٰ منظور کیا ہے۔
واضح رہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے کابینہ اراکین کی تعداد 49 سے کم ہوکر 48 رہ گئی جبکہ وفاقی وزرا 25 سے کم ہوکر 24 رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔