Featuredکھیل و ثقافت
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کے 1 وکٹ پر 302 رنز
ایڈیلیڈ: ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا کے نام رہا، پاکستانی بولرز صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کے چھکے چھڑا دیئے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنالیے۔
پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد آسٹریلوی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، میچ کا دوسرا سیشن بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا
آسٹریلیا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جو برنس تھے جو 4 رنز بنا کر شاہن آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو ڈیوڈ وارنر 166 اور مارنس لبوشین 126 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور دونوں کے درمیان 294 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔