وینا ملک نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپاکردیا
جس نے سیاستدان بننا ہے وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کرے
وینا ملک نے ایسی تصویر شیئرکردی کہ انٹرنیٹ پرطوفان آگیا۔ بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے۔اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے
وینا ملک نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپاکردیااس بار ان کی ٹرولنگ کا نشانہ بنے ہیں حال ہی میں طلبہ یکجہتی مارچ کرنے والے اسٹوڈنٹس جنہوں نے اپنے منفرد انداز احتجاج کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی ہے۔
ویناملک نے لکھا کہ ”بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کردی تھیں۔اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے“۔
بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینسیں نیلام کردی تھی
اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے؟ 😜#StudentsMarchExposed pic.twitter.com/VQ5FPpPABg— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 30, 2019
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکپتان ہو تو عمران خان، کھلاڑی ہو تو مراد سعید!آج PTM طلباءکے روپ میں سڑکوں پر ہے طلباءیونین کی بحالی کیلئے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلباءیونین کی غنڈہ گردی کیوجہ سے یونین نہیں تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی۔
کپتان ہو تو عمران خان کھلاڑی ہو تو مراد سعید!
آج PTM طلباء کے روپ میں سڑکوں پر ہے طلباء یونین کی بحالی کیلئے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلباء یونین کی غنڈہ گردی کیوجہ سے یونین نہیں تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی#StudentsMarchExposed— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 30, 2019
میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے.
میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے🤣#StudentsMarchExposed pic.twitter.com/F44u6CgC9o
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 30, 2019
وینا ملک طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاکو نصیحت کرنا بھی نہ بھولیں.
ان کا کہنا تھاتعلیمی ادارے تعلیم کے حصول کیلئے رہیں تو بہتر ہے جس نے سیاستدان بننا ہے وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کیلئے، یونین بناکر دوسرے طلباءکا مستقبل تباہ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ بچو ماں باپ کی محنت کی کمائی ضائع مت کرو تعلیم پر توجہ دو۔