لاہور: کرپٹ عناصر سے 7 ارب 30 کروڑ وصول کیے گئے
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو 54 ہزار 334 کرپشن سے متعلق شکایات ملیں، نیب نے 630 کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کیے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے عدالتوں میں 1270 کرپشن کیسز فائل کیے ہیں، کرپٹ عناصر سے 7 ارب 30 کروڑ روپے وصول کیے گئے، کرپٹ عناصر سے لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ میگااسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا نیب کا فریضہ اول ہے۔