سندھ

کراچی سے سوتیلی ماؤں جیسا سلوک ہورہا ہے

اڑتیس مقدمات میں ضمانت ملنے پر وسیم اختر نے رہائی کا خواب دیکھنا شروع کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے گفتگو وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے 39کیس تھے 38کیس میں ضمانت مل چکی ہے، عدلیہ پر شروع سے بھروسہ تھا، اب صرف ایک کیس میں ضمانت ملنا باقی ہے۔

اسیر میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماؤں جیسا سلوک ہورہا ہے، جیل سے نکل کر مشترکہ طور پر میٹینگ رکھو گا اور کراچی کے لیے نیا لائحہ عمل تیارکروں گا، ہم سب مل کر کراچی کیلئے کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سی ایم ہے اگر شہر کراچی ترقی کریگا تو ان کے لئے بھی فائدہ ہوگا۔

وسیم اختر نے نئے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا انکے ساتھ کام کا تجربہ ہے۔

صحافی نے پرویز مشرف کے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ بننے سے متعلق سوال کیا تو وسیم اخترکا کہنا تھا کہ میری پارٹی کے سربراہ فاروق ستار ہے اور وہ اس بات کا جواب دے چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close