Featuredپنجاب

آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 کیش بوائز گڈ نیچر کمپنی سے پیسے نکلواتے تھے۔ آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

شہباز شریف خود نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک کروانے لندن چلے گئے۔ شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے رپورٹر کی اسٹوری کا جواب نہیں دے سکے۔ ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا۔ شریف برادران نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کو بھی نہ بخشا۔

اس سے قبل ایک موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز آپ سے پوچھ رہا ہے آپ کب لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں، شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ شہباز شریف جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھہ شہزاد اکبر نے 18 سوالات میں کھول دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close