تعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستانی آج 70 سال بعد “سپر مون” کو دیکھنے کیلئے تیار رہیں

ستر سال بعد پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں آج شام سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند عام چاند کی نسبت سائز میں چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا، پاکستان میں آج شام چھ بجکر باون منٹ پر سپر مون دیکھا جاسکے گا

ماہرین کے مطابق انیس سو اڑتالیس کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آئے گا، یہ فاصلہ عام طور پر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہوگا۔

سپر مون زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار کے فاصلے پر ہوگا، دوبارہ سپر مون کا نظارہ کرنے کے لئے لوگوں کو دوہزار چونتیس تک انتظار کرنا پڑے گا ۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہوگا۔

ناسا کے مطابق چاند جب زمین کے انتہائی قریب آ جائے تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے اور اس سے قبل ایسا نظارہ ستر سال قبل دیکھنے کو ملا تھا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق مغربی شمالی امریکا، بحرالکاہل کے جزائر اور دیگر علاقوں میں یہ صبح کے وقت نظر آئے گا، جو ممالک افق سے نیچے ہیں وہاں زیادہ بڑا اور واضح منظر پیش کرے گا، شہری عام آنکھ سے سپر مون کو دیکھنے میں گریز کریں۔

دوسری جانب سپر مون نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پشاور میں وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق چودہ نومبر کو سپرمون کے موقع پر کشش ثقل پر اثر پڑے گا، جس سے سمندری لہروں میں غیر معمولی چڑھاؤ ہوگا، ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے متاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close