انٹرٹینمنٹ

جیکی چن کے لیے آسکر ایوارڈ

جیکی چن کو یہ اعزازی آسکر ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

پانچ دہائیوں تک مارشل آرٹس کی شاندار صلاحیتوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے جیکی چن کو اعزاز ی آسکر ایوارڈ مل گیا۔

آسکر کے اعزازی یا گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایے کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

رواں برس جیکی چن کے ساتھ مزید 3 افراد کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جن میں فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین شامل ہیں۔

اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں اعزاز وصول کرنے کے بعد جیکی چن کا کہنا تھا کہ 56 سال فلمی صنعت میں گزارنے اور متعدد ہڈیاں تڑوانے کے بعد آخرکار انہیں یہ ایوارڈ مل ہی گیا۔

تقریب میں معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون سمیت متعدد اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close