دنیا

یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

فضائی حملے میں عرب اتحادی فضائیہ نےیمن میں ایک تیل بردار ٹرک کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔

یارمن اسپتال کے میڈیکل رضاکاروں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 10 لاشیں لائی گئیں جن میں ایک فوجی کی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 زخمیوں کو علاج کےلیےاسپتال منتقل کیا گیا تھاجس میں بیشتر کی حالت تشویشناک تھی بعد ازاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے4 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑیوں کا قافلہ حوثی جنگجوؤں اور دیگر عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ باردو کی فراہمی کےلیےجارہا تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close