کراچی: لاش کو لٹکانا بہت شرمناک حرکت ہے،اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے
پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے پر مفتی نعیم نے کہا کہ یہ بہت شرمناک حرکت ہے، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
مفتی نعیم کا پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر کہنا ہے کہ لاش کو لٹکانا نا جائز ہے اور یہ بہت شرمناک حرکت ہے، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
مفتی نعیم نے کہا کہ نہ شرعی اعتبار سے اس کی اجازت ہے اور نہ ہی یہ اخلاقی طور پر درست ہے۔
مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے اور نہ ہی کسی قانون کی جانب سے اس کی اجازت ہے۔