اوبر کے ساتھ سفر نہ کریں
بولی وڈ: اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اوبر ڈرائیور ان کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آئے۔
سونم کپور نے رواں ماہ جنوری میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے برٹش ایئرویز کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایئرلائن نے دوسری بار ان کا سامان غائب کیا ہے۔
This is the third time ive traveled @British_Airways this month and the second time they’ve lost my bags. I think I’ve learnt my lesson. I’m never flying @British_Airways again.
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 9, 2020
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں برٹش ایئرویز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایئرلائن نے ایک ہی مہینے میں دوسری بار ان کے بیگ غائب کیے ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ اب وہ آئندہ ان کے ساتھ سفر نہیں کریں گی۔
ایئرلائن کے نامناسب رویے کے بعد اب سونم کپور نے لندن میں ’اوبر‘ ڈرائیور کے نامناسب رویے کی شکایت کی ہے اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ لندن میں اوبر کے ساتھ سفر نہ کریں۔
Hey guys I’ve had the scariest experience with @Uber london. Please please be careful. The best and safest is just to use the local public transportation or cabs. I’m super shaken.
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 15, 2020
سونم کپور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لندن میں اوبر کے ساتھ سفر کے دوران وہ انتہائی خوف زدہ ہوگئیں اور انہیں ڈرائیور کے نامناسب رویے نے ہلا کر رکھ دیا‘۔
اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور پوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے؟
اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لندن میں نجی اور عوامی گاڑیوں میں سفر کریں۔