سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، دو روز میں 5 کشمیری شہید
بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 170 سے زائد دن گزر گئے، عالمی برادری کے دباؤ کے باوجود مودی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور مقبوضہ وادی میں جارحیت تاحال برقرار ہے۔
بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج، اسپشل آپریشن اور ریزرو فورس کے اہلکاروں نے نام نہادآپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کر 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 170 سے زائد دن گزر گئے ہیں،وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔