پروڈیوسر نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا
ہالی ووڈ اداکارہ اینابیلا شیورہ نے عدالت کو بتایاکہ پروڈیوسر نے 25 سال قبل ان کے گھر میں ان کا ریپ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینابیلا شیورہ نے عدالت کے سامنے ہاروی وائنسٹن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی ان کے فلیٹ میں گھس گئے تھے اور انہوں نے ان پر حملہ بھی کیا۔
اداکارہ کے مطابق’1993 سے 1994 کے دوران میری ملاقات ہولی وڈ پروڈیوسر سے ہوئی، ہم ملتے اور ساتھ رات کا کھانا بھی کھاتے تھے، ایک رات ہاروی وائنسٹن نے مجھے میرے فلیٹ تک لفٹ دینے کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کرلیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جیسے ہی میں اپنے گھر میں داخل ہوئی تو تھوڑی دیر میں ہی محسوس ہوا کہ دروازے پر کوئی ہے، جب دروازہ کھولا تو سامنے ہاروی وائنسٹن کھڑے تھے جنہوں نے مجھے دھکا دیا، زبردستی کمرے میں لے کرگئے اور بعدازاں مجھے جنسی ہراساں کیا۔
اینابیلا شیورہ کے مطابق وہ اس دوران خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہیں لیکن ہاروی وائنسٹن نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔
اینابیلا شیورہ کے مطابق اس واقعے کے بعد سے ہاروی وائنسٹن انہیں جنسی پراساں کرتے رہے، 1997 میں کانز فیسٹیول کے دوران بھی ہاروی وائنسٹن نے ہوٹل میں ان کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ اتنی خوفزدہ تھیں کہ کمرے سے باہر ہی نہیں نکلی۔
دوسری جانب 67 سالہ ہاروی وائنسٹن نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔