لاہور : مولانا جلسہ کرنے آئیں گے تو پکوڑوں اور سموسوں سےاستقبال کریں گے
چور ڈاکو باہر جا کر نئی ٹوپیاں پہنیں یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی، مہنگائی ہماری اپوزیشن اورسوکن ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا اگر دھرنادینےآئیں گے تو دھرلیا جائےگا، مولانا جلسہ کرنے آئیں گے تو پکوڑوں اور سموسوں سےاستقبال کریں گے۔
شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوئی لڑائی نہیں کریں گی، دونوں میڈیا میڈیا کھلیں گی،ایم کیوایم شریف پارٹی ہے ہمارے ساتھ ہے ، ہمارے ساتھ صرف مولانافضل الرحمان نہیں
نیب آرڈیننس مل کربناسکتے ہیں تو حکومت کے لئے گنجائش پیدا کر سکتے ہیں، مریم نواز کے باہر جانے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے۔
انھوں نے مزیدکہا کہ مریم آتی ہےتوپھرشہبازشریف کی سیاست کی پوزیشن کوئی اورہوگی، چورڈاکوباہرجاکرنئی ٹوپیاں پہنیں یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی، بلاول کی نظر کیا خطرناک ہوگی اسے اپناصدقہ دیتےرہناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹےکا بحران سازش تھا، چینی کا بحران بحران تھا ، آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث تھا وزیراعظم گھیرا تنگ کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کوآزادی سےنہیں روک سکتی، مودی نے کشمیرمسئلے کو زیادہ زندہ کیا ہے ، بھارت کےاسٹیجز پر پاکستان زندہ بادکےنعرےلگ رہے ہیں،بھارت میں بچیاں پاکستان زندہ باد کےنعرےلگارہی ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کراچی کا لوڈ کےسی آرپرمنتقل کریں گے، اپریل کے آخر میں کوچز کو نئی شکل دینے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کےحکم پر کے سی آر پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی خسارہ کم کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان بہت محنت کررہے ہیں، ریونیومیں اضافے کیلئےسب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں ، ہم نے کسی کو بھی ایک مرلہ زمین نہیں دی۔