ستائیں دسمبرکویوٹرن نہیں ہوگا،تحریک چلےگی
پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے لاہور میں جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی ہے لیکن اس کے بجائے نئی باتیں بتائی جا رہی ہیں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں داستان سنائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا ؟،وقت گزرنے کے ساتھ یہ نئی باتیں سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟اس سے 10سوال کریں گے تو ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن پاناما لیکس پر مشورہ مانگا تو دوں گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے نواز شریف کو بھی پیش ہونا چاہیے،ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے۔
مرحوم جہانگیر بدر کے بارے میں اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ ان کی جمہوری اقدارکےلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلیے کردار بڑا دلیرانہ تھا۔