Featuredکھیل و ثقافت

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

کینبرا: ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close