Featuredکھیل و ثقافت

بسمہ معروف انجری کا شکار ہوگئیں

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئیں۔ 

بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے۔ ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو جنوبی افریقا اور پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی کرنی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close