دنیا
اجتماعی قبرسے40افراد کی لاشیں برآمد
عراقی فورسز کا کہناہے کہ آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے درجنوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں داعش کے جنگجوؤں نے قتل کر کےدفن کردیاتھا۔
عراقی فورسز کے مطابق اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے،جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں،جب اس جگہ پر کھدائی کی گئی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔
عراقی سیکورٹی حکام کا کہناہےکہ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔
عراقی فوج کے عہدیدار یحییٰ جمعہ نے بتایاکہ اجتماعی قبر سےبرآمد ہونے والی بیشتر لاشیں عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنہیں اجتماعی طور پر داعش کےجنگجوؤں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعددفنادیاتھا۔