آج سے میں اس شخص کے ساتھ کام کا بائیکاٹ کرتی ہوں
کراچی: اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
خلیل الرحمان قمراورسماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے شو میں ’میرا جسم میری مرضی‘جیسے نعرے پر شروع ہونے والی بحث سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔
شوبزسے وابستہ شخصیات نے خلیل الرحمان کی شو میں استعمال کی گئی زبان اور گفتگو کی شدید مذمت کی۔
اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
عفت عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے۔ میں اس فلم سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اورمیں اسے دیکھنے بھی نہیں جاؤں گی۔ میں خود سے معافی مانگتی ہوں اورسخت شرمندہ ہوں کہ یہ فیصلہ میں نے پہلے کیوں نہیں لیا۔ لیکن آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔