پی ایس ایل نے جنوبی افریقی کمینٹیٹر کا دل جیت لیا
پی ایس ایل نے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں وہیں جنوبی افریقی کمینٹیٹر کو بھی محظوظ کیا۔
کمینٹیٹر کاس نائیڈو پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں اور یہاں ہونے والی پاکستان سپر لیگ نے ان کا دل جیت لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں خوب متاثر کیا۔
کمنٹری کے دوران کاس نیڈو نے پاکستان میں ہونے پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا میں کسی بھی جگہ سے زیادہ بہترین کمنٹری کا تجربہ پیش کرتا ہے۔
کاس نیڈو نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پاکستان آنے کا تجربہ شیئر کیا ہے اور بلاگ پوسٹ کا موضوع ’خوبصورت پاکستان‘ رکھا۔
In my happy place ❤️ @thePSLt20 commentary 🙌 #HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/SsJpzi0eS7
— Kass Naidoo (@KassNaidoo) March 2, 2020
کاس نیڈو کا پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کا پہلا تجربہ ہے اور اس بار تمام تر میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے یہ لیگ اور خاص ہوگئی ہے۔
کاس نیڈو کا پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کا پہلا تجربہ ہے اور اس بار تمام تر میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے یہ لیگ اور خاص ہوگئی ہے۔