Featuredاسلام آباد
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے
اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کر لیے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کر لیا گیا اور اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے
وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا
نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سول اور ملٹری قیادت شریک ہوئی۔ گذشتہ روز پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس پر کنٹرول کی کوششوں پر بات ہوئی تھی۔