Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم کا مدارس سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اسکول، یونیورسٹیاں، نجی تعلیمی ادارے اور مدارس بند رہیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close