لندن : برطانوی حکام کی جانب کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے اجتماعات پر پابندی لگنے کا امکان۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، اب تک 798 کرونا کے مریض سامنے آچکے ہیں
حکومت کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگارہی ہے۔
حکومت نے ایمرجنسی قانون کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، پابندی کی صورت میں مذہبی اجتماعات بھی متاثر ہوں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات اور نماز جنازہ بھی پابندی کی زد میں آسکتے ہیں۔
برطانوی ہیلتھ سیکریٹری کی جانب سے تمام مساجد کو احتیاطی تبدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔