آسٹریلوی سائنسدانوں نے کورونا سے بچاؤ کی دوائیں ایجاد کرلی
سڈنی : کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنی تباہ کاریاں مچائی ہوئی ہیں، سائنسدان اس وائرس سے بچاؤ کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔
آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے دو دوائیں ایجاد کرلی ہیں، اس دوا سے علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں رہے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسی دو ادویات تیار کی ہیں جن سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
پیٹرسن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے پہلے چند مریضوں کو یہ دوائیں دی گئیں جس کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہوگئے۔ اس لئے یہ ممکنہ طور پر موثر علاج ہے۔ اس علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں ملے گا۔
Scientists are working on finding a vaccine for Covid-19, and a group of researchers reckon they’re close to finding a potential cure – they’ve found 2 drugs which in test-tube studies both kill the virus, and now they want to trial it on humans – they just need the money.
Gepostet von The Project am Montag, 16. März 2020
کلینیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹرسن نے بتایا کہ یہ دو دوائیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جانچ کی گئی تھیں، وہ کورونا وائرس کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔
ان دواؤں سے کوروناوائرس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ اس میں سے ایک ایچ آئی وی کی دوا ہے اور دوسری ایک ملیریا سے بچنے والی دوا ہے جسے کلوروکین کہتے ہیں۔