Featuredتجارت

والمارٹ کمپنی کا ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

واشنگٹن : دنیا کی سب سے بڑی کمپنی والمارٹ کا 1.5لاکھ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پیش نظر والمارٹ کمپنی نے 1.5لاکھ لوگوں کو ملازمتیں اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں آن لائن اور آف لائن سیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں تاریخی ٹرینڈنگ فلور کو بند کرنا پڑا وہیں امریکی اسٹاک ایکسچینج این وائی ایس سی پر والمارٹ کا شیئراب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث کمپنی کی سیل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کا اثر اس کے شیئر پر بھی پڑا۔

والمارٹ دنیا میں ریٹیل سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر کاروبار کرتی ہے، مذکورہ کمپنی کو ملازمین کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

والمارٹ کی جانب سے کمپنی کے مستقل ملازمین کو 300 ڈالر اور غیر مستقل ملازمین کو ڈیڑھ سو ڈالر بونس کی صورت میں دیئے جائیں گے۔

امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین افراد اب بھی زیر علاج ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close