Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد: کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ ٹی ایل پی کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔